ابنا: امریکا نے اسلامی ملکوں میں اپنے سفارت خانے ایمن الظواہری کی دھمکی کی وجہ سے بند کیے ہیں۔ القاعدہ کے سربراہ کی گفتگوریکارڈ کرلی گئی تھی جس میں وہ یمن میں القاعدہ رہنما کو حملے کرنے کا حکم دے رہا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے یمن میں القاعدہ سے منسلک گروپ کے سربراہ ناصر الوحیشی کو پانچ اگست تک امریکی سفارت خانوں پرحملے کرنے کا حکم دیاتھا۔القاعدہ لیڈروں کے درمیان گفتگو کو امریکی خفیہ ادارے نے حساس آلات کی مدد سے ریکارڈ کیاتھا۔القاعدہ کی دھمکی کے بعد امریکا نے مشرق وسطیٰ اور افریقا میں اپنے 19سفارت خانے 10 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 اگست 2013 - 19:30
News ID: 449275
القاعدہ کی دھمکی سے سوپر پاور امریکا دہل اٹھا۔